کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ پرنس آغا عمر جان احمدزئی، نوابزادہ خالد خان مگسی، آغا الطاف احمد زئی، سردارزادہ حیر بیار خان ڈومکی، آغا عزیز احمدزئی، سردارزادہ محمود رودینی، سردارزادہ میر شاہجان گرگناڑی، سیدذوالفقار شاہ، سید علی محمد شاہ، میر ولی محمد قلندرانی، میر عبدالحمید ابڑو، فقیر مختار رضا، حاجی محمد اسلم گولہ و دیگر معتبرین کی سردار لہڑی ہاﺅس آمد، بلوچی رسم وروایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ابڑو قبائل کی جانب سے نوابزادہ بشیر احمد لہڑی کے گھر عزت کیلئے میڑھ لے کر گئے۔
سردار زادہ جاوید عزیز لہڑی نے معززین کو عزت وشرف بخشا۔ بلوچی احوال میں پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے کہا کہ آج ہم نوابزادہ بشیر احمد لہڑی کے گھر کی عزت کیلئے ابڑو قبائل کی جانب سے میڑھ لے کر آئے ہیں۔ سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی نے معززین کو عزت وشرف بخش دیا۔ اس موقع پر سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی، سردارزادہ حیات خان ساتکزئی، میر محمد کاشف شاہوانی سمیت لہڑی برادری کے معتبرین و دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

