کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں کونگو وائرس سے متاثر ہونے والے ایک مریض کا علاج کرتے ہوئے متاثر ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جنہیں کل رات بزریعہ روڈ کراچی کیلئے روانہ کیا گیاتھا آج صبح آغا خان ہسپتال کراچی میں جان کی بازی ہارگئے،اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائیں نگران وزیراعلی بلوچستان کا ایئر ایمبولینس کے ذریعے ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف کو کراچی بجھوانے کا دعوی سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہے کریمین کانگو ہیموریجک فیور (CHF) سے متاثرہ ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کو علاج کی غرض سے بزریعہ ایئر ایمبولینس آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کرنے کے احکامات کے باوجود غفلت انتہائی قابل مزمت ہیں تاحال ایمرجنسی حالات کو غیرسنجیدگی سے لینا حکومت بلوچستان کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے:ینگ ڈاکٹرزسنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ڈیوٹیز سرانجام دینے والے ڈاکٹرز پچھلے دنوں میڈیکل ICU میں کریمین کانگو ہیموریجک فیور (CHF) کے مریض کے علاج کے دوران انفیکشن سے متاثر ہوئے تھے جن کی حالت تشویشناک ہیں مشکل کی اس گھڑی میں شہید ڈاکٹر کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائیں وزیراعلی بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ایمرجنسی حالات سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائیں:ینگ ڈاکٹرزسنڈیمن پراونشل ہسپتال میں کام کرنے والے بیشتر ڈاکٹروں کے سیمپلز بھی بجھوادیئے گئے ہیں:ینگ ڈاکٹرزحکومت بلوچستان ایمرجنسی حالات میں کسی بھی متاثرہ ڈاکٹر یا دیگر طبی عملے کو فی الفور بذریعہ ایئر ایمبولینس کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں۔
کوئٹہ کانگو سے متاثرہ طبی عملے کوائیرایمبولینس میں کراچی بھجوانے کادعویٰ سراسر جھوٹ ہیں، ینگ ڈاکٹرز

ٹیگز:
ینگ ڈاکٹرز
