گوادر(ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹی اف گوادر کی دوسری یوم تاسیس یونیورسٹی کے سیمنار ہال میں کیک کاٹ کر منائی گئی۔یونیورسٹی آف گوادر نے 25 اکتوبر 2023 کو یونیورسٹی سیمنار ہال میں اپنی دوسری یوم تاسیس منائی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار دولت خان ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد کے علاوہ سنئیر فیکلٹی ممبرز ڈائریکٹرز اور انتظامی عملے کے ساتھ یہ دن شاندار طریقے سے منایا گیا۔ شرکا نےکیک کاٹا اور مستقبل میں یونیورسٹی کے کامیابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے یونیورسٹی کے دوسالہ کارکردگی پر انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی نے اس مختصر عرصے میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
یونیورسٹی آف گوادر کے دوسرے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ٹیگز:
یونیورسٹی آف گوادر
