کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی وزیر خزانہ امجد رشید نے کہا ہے کہ معاشرے میں کھیل سمیت مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوام دیکر صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے،صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے صوبائی سطح پر تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل چلڈرن کے زیر اہتمام اسپیشل بچوں کے سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں اور کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے صوبے کے کھلاڑی ہمارے مستقبل کا معمار ہیں کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لے کر ملک صوبے کی ترقی و استحکام میں کولیدی کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کو ہر حوالے سے بنیادی سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ صوبے کے کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اسپیشل بچے تمام بنیادی سہولتوں کے اقدار ہیں جن کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے تقریب کے اخر میں صوبائی وزیر خزانہ امجد رشید نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ینگ ایتھلیٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
معاشرے میں کھیل سمیت مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،نگراں صوبائی وزیر خزانہ امجد رشید

ٹیگز:
امجد رشید
