چاغی (ڈیلی گرین گوادر) سابق وفاقی وزیر مملکت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ وڈھ معاملہ قبائلی نہیں سیاسی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم عوام کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ہمارے سیاست کا مقصد عوام کی بنیادی حقوق انھیں دلانے کے لئے ہیں ہم اقتدار کے شوقین نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دالبندین پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی جب بھی اقتدار میں رہا ہے ایوانوں میں بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل اجاگر کیا ہے جتنے وسائل ہمیں ملی ہے ہم نے بلا تفریق عوام پر صرف کیا ہے بی این پی ایک پارلیمانی جماعت ہے جس کی جدوجہد بلوچ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے رہی ہے انہوں نے کہا کہ وڈھ معاملے پر سردار اختر جان کا موقف واضع ہے جالاوان،اور سراوان کے سربراہان کو اختیار دیا ہے کہ وہ فیصلہ کرے مگر ریاست ان لوگوں کا ساتھ دے رہا ہے جو بلوچ قوم کے حقوق سے غافل ہے وہ نا عوام کے ہے نا ریاست کے وفادار ہے ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے اسے تفریق نہیں کرنا چایئے اور وڈھ معاملے کو قبائلی رنگ دینا ایک منفی پروپگنڈہ ہے وڈھ معاملہ ایک سیاسی معاملہ ہے سردار اختر جان مینگل وڈھ عوام کو پر امن زندگی گزارنے کے لئے ہر قسم کے قربانی دینے کے لیے تیار ہے ریاست کو چایئے وہ معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھے انھوں نے مزید کہا سردار اختر جان مینگل وڈھ معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ورنہ معاملہ کافی خراب ہوتا اس سے قبل بلوچستان میں پانچ آپریشن ہوئے کیا فائدہ ملا انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کے عوام کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار سے زیادہ عوامی مفادات عزیز ہے۔
وڈھ معاملے کو قبائلی رنگ دینا ایک منفی پروپگنڈہ ہے، وڈھ معاملہ ایک سیاسی معاملہ ہے،حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

ٹیگز:
میرہاشم نوتیزئی
