اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے مابین ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے خصوصی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کی خصوصی کمیٹی سیاسی جماعتوں سے اتحاد بارے ملاقاتیں کرے گی، کمیٹی بلوچستان کے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز سے میٹنگز کرے گی۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بی اے پی عوامی نمائندہ جماعت ہے،جلد عوامی مہم کا آغاز کر دیں گے، بی اے پی آئندہ انتخابات میں اکثریتی جماعت ہوگی۔
چیئرمین سینیٹ سے میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
چیئرمین سینیٹ
