کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے وزیراعظم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو بکاو مال کہہ رہے ہیں ان سے کس منہ سے اعتماد کا ووٹ مانگیں گے،سینٹ کے الیکشن میں ارکان قومی اسمبلی نے سید یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرکے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اگر ان میں تھوڑی بہت بھی غیرت ہوتی تو وہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم کے قوم سے خطاب پراپنے ردعمل میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ایم آئی ایف کے امیدوار حفیظ شیخ کی ہار کا غصہ اپوزیشن،الیکشن کمیشن اورعوام پر نکالاہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی عہدیداروں نے بھاری رقوم لیکر سینٹ کے ٹکٹ دینے کے الزامات لگائے اب وہ کس منہ سے دوسروں پر ووٹ خریدنے کے الزامات لگارہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے سینٹ کے انتخابات میں ارکان قومی اسمبلی نے پیسے کے زور پر سینٹ میں آنے کی کوشش کرنے والوں کو ووٹ نہ دیکر ثابت کردیا کہ وہ جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں عمران خان نے ٹکٹ اربوں روپے میں فروخت کرکے قوم کو ایمان داری کا لیکچر دیا ترجمان نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد اگر سلیکٹڈ وزیراعظم میں تھوڑی بہت بھی غیرت ہوتی تو وہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو بکاو مال کہا اب وہ کس منہ سے ان سے اعتماد کا ووٹ مانگیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں عوام کو جلد نا اہل حکمران سے نجات دلاکر دم لیں گے

