فلسطین (ڈیلی گرین گوادر) امریکاکی اسرائیل کو فوجی امداد ملنے پر حماس کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑوں کی آمد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتی تفصیلات کے مطابق حماس کی جانب سے جای ہونے والے ردعمل میں یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مدد کرنے کے لیے امدادی بیڑہ بھیجنے پر بائیڈن انتظامیہ کو اپنے اس اقدام کے نتائج کا ادراک کرنا چاہیے۔
حماس کے حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے یوٹیوب کا سہارا لے لیا، اسرائیل کیجانب سے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار چلوایا گیا ہے جس میں حماس کے حملے سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی گئی ہے اسرائیل کا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے، بجلی، کھانا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم دیا گیا ہے،حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیاہے۔
حملوں میں اسرائیل کے شہروں پر بڑے پیمانے پر تباہ کیا،اسرائیلی ٹی وی کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہےجبکہ اسرائیلی حملے سے اس کے اپنے ہی شہری ہلاک ہونے لگے غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے 4 اسرائیلی قیدی ہلاک ہو گئے دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری، گذشتہ روز حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں جشن منایا گیا۔
غزہ میں اسرائیل کے تباہ شدہ ٹینکوں پر کھڑے ہو کر نوجوانوں نے نعرے لگائے، اسکے علاوہ ایران میں بھی حماس کے حملوں پر جشن کا سماں تھا، تہران میں فلسطین سکوائر پر آتش بازی کی گئی جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول میں بھی اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی گئیں ان ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین سے ہمدردی اور مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم اٹھا ہوئے تھے، یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد سٹرکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی ۔یمن کے علاوہ عراق اور اردن سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں حماس کی حمایت میں مظاہرے ہوئے۔

