کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے بغیر قانونی دستاویزات کے 128 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کوئٹہ جواد طارق کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ایس ایس پی کوئٹہ جواد طارق کے مطابق ابتک بغیر قانونی دستاویزات کے 128 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جاچکا،38 کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور 33 ہزار افراد کا ڈیٹا لیا جا چکا ہے۔ ایس ایس پی جواد طارق کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے تارکین وطن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ جواد طارق نے مہم میں عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ، پو لیس کی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کاروائیاں بغیر قانونی دستاویزات کے 128 غیر ملکی گرفتار

ٹیگز:
غیر ملکی
