کوئٹہ، کیسکو حکام نے سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کی رہائشگاہ کا ٹرانسفارمنقطع کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیسکو حکام نے سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کی رہائشگاہ کا ٹرانسفارمنقطع کردیا۔ترجمان کیسکو کے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن ہاوسنگ اسکیم میں سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کے گھر کا ٹرانسفارمر اتار دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ گھر کا ایک کنکشن ڈائریکٹ بجلی حاصل کر رہا تھا جسے منقطع کر دیا مزید کاروائی جاری ہے۔ کاروائی میں چیف انجینئر آپریشن ڈاریکٹر،ایکسین سرویلینس، ایس ڈی او سرویلینس اور کچہری سب ڈویژن کا اسٹاف بھی شامل تھے۔