سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سانحہ مستونگ کے خلاف اتحاداہلسنت بلوچستان کی کال پر کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہڑتال کی کال کی سیاسی جماعتوں،تاجر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔