دالبندین تبلیغی اجتماع اختتام پذیر لاکھوں افراد کی شرکت، امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا اختتامی دعا میں انسانوں کے جم غفیر
چاغی (ڈیلی گرین گوادر) دالبندین تبلیغی اجتماع اختتام پذیر لاکھوں افراد کی شرکت تین روزہ اجتماع میں ملک بھر سے لوگوں کی شرکت روح پرور مناظر ملک و قوم امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا اختتامی دعا میں انسانوں کے جم غفیر۔تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین میں 22،23،24 تین روزہ اجتماع میں ملک بھر اور خصوصا بلوچستان اور سرحدی علاقے کے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے اجتماع میں بزرگ علماء کرام نے اپنے بیان میں کہا امت مسلمہ کو مضبوطی کے ساتھ اللہ کی رسی کو پکڑنے کی ضرورت ہیں اسلام کی سربلندی اور پیغام کو دنیا بھر میں پھیلاناہم اپنا زمہداری سمجھے یہ دنیا فانی اور ایک دھوکہ ہے یہاں ہم مختصر قیام کے لئے آئے ہیں ہم اپنا وقت ضائع نہ کرے نکلے اللہ کے راستے پر تاکہ ہم اس روح زمین پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرے علماء کرام نے اپنے بیان میں مزید کہا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آخری نبی ہے اب کوئی اور نبی آنے والا نہیں ہے امت کو دین سمجھانا اور صحیح راستے پر لانا ہم سب کی زمہداری ہے،ہمیں اپنے دوکانوں، دفاتر، گھروں ودیگر مصروفیات سے فراصت نہیں ملتی ہے اسی طرح ہم ایک دن یہ فانی دنیا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ہمیں اللہ کے راستے میں وقت لگانا ہوگا نکلنا ہوگا لوگوں کو دین اسلام سمجھانا ہوگا اپنے معاملات درست کرنا ہوگا آج ہم مسلمان بکھر چکے ہیں جو راستہ ہمیں اللہ نے قرآن کے ذریعے دکھایا سکھایا ہے ہم اس راستے سے بھٹک گئے ہیں ہمیں اس راستے پر چلنے کی ضرورت ہیں بزرگوں کا مزید کہنا تھا مسلمان کو مسلمان کا بھائی ہونا ہے جب تک ہم تمام امت مسلمہ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارگی اور دین اسلام کے پیروکار نہیں بنے گے ایسے عالم میں اللہ پاک کافروں کو ہم پر غالب کر دیتا ہے ہم سب مسلمانوں کو ایک اللہ کی رسی کو تھامنا ہوگا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نقش قدم پر چلنا ہوگا سنتوں پر عمل کرنا ہوگا اس کے لیئے ہمیں اللہ کے راستے پر چلنے وقت لگانا ہوگا کیونکہ گھر سے نکلنے کے بغیر ہم کھبی بھی حق اور سچ کا راستہ اختیار نہیں کر سکتے ہیں ہمیں آج ہی اسی اجتماع سے اللہ کے راستے پر نکلنا ہوگا زندگی کے مصروفیات کھبی ختم نہیں ہونگے جس دن انسان اس دنیا سے چلا گیا اسکا نام چائے جتنا بڑا ہوں اسکے ساتھ مرحوم لکھا جائے گا اسکی جسد خاکی نام میت سے پکارئی جائیگی یہ دنیا ادھر ہی رہ جائے گا صرف اعمال ساتھ ہونگے بزرگوں کا مزید کہنا تھا ہماری ابدی زندگی آخرت کی زندگی ہے اس کے لیئے ہمیں تیاری کرنی ہوگی اس دنیا میں ہم ایک مقصد کے لیے آئے ہیں مگر ہم نے اپنا مقصد چھوڑ رکھا ہے دعا کرے اللہ پاک ہمیں لاکھوں مجمع کے صدقے معاف فرمائے تین روزہ اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کیا تبلیغی شوری کی جانب سے اجتماع گاہ کے اندر سخت سیکورٹی اور تمام انتظامات مکمل کیئے تھے باہر پولیس اور لیویز کے جوانوں نے بھی بھر پور پیرداری کی تین روزہ اجتماع پر امن طور پر بروز اتوار 24 سمتبر کو اختتامی دعا کے ساتھ ختم ہوگیا۔