سینٹ انتخابات،سردار اختر مینگل و مولانا عبدالواسع ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد پہنچ گئے

کوئٹہ :سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت دیگر اراکین اسمبلی اسلام آباد پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات آج ہورہے ہیں اسلام آباد میں حکمران جماعت کے حفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے دا رمقابلہ متوقع ہے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت دیگر قومی اسمبلی کے اراکین اسلام آباد پہنچ گئے اور آج سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے