دشت میں دن دیہاڑھے چوری کی وارداتیں، عوام پریشان، ڈپٹی کمشنر مستونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) دشت میں دن دیہاڑھے چوری کی وارداتیں، عوام پریشان، ڈپٹی کمشنر مستونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کو دو پہر دشت میں عمر ڈور کے قریب لنک عاصم آباد روڈ پر کاڑی میں سوار افراد رکشہ میں سوار خواتین اور دیگر راہگیروں سے نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ متاثر افراد نے قریبی لیویز چوکی پر اطلاع بھی دی لیکن لیویز کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، دشت کے عوام نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے اپیل کی کہ دشت میں چوری کے وارداتوں میں اضافہ کافوری نوٹس لے کر چوریوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔