نگران وزیراعلیٰ نے دو علیل صحافیوں کے علاج اور ایک مرحوم صحافی کی فیملی کی مالی معاونت کے وعدے کی تکمیل کر دی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے دو علیل صحافیوں کے علاج اور ایک مرحوم صحافی کی فیملی کی مالی معاونت کے وعدے کی تکمیل کر دی گئی ہے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ نے دو علیل صحافیوں کے علاج اور ایک مرحوم صحافی کی فیملی کو درپیش مالی مسائل کا نوٹس لیا تھا نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مطلوبہ رقم کوئٹہ پریس کلب کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے منتقل کی گئی رقم دو علیل صحافیوں کے علاج و معالجہ اور مرحوم صحافی کی فیملی کی مالی معاونت پر خرچ کی جائے گی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے میڈیا کے ساتھ خوشگوار اور با اعتماد تعلقات ہماری اولین ترجیح ہے نگران وزیر اطلاعات نے یقین دلایا ہے کہ صحافی حضرات کو درپیش مسائل کا حل ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گی۔