بشری بی بی کس کےلیے دوست اسلامی ملک سے این ار او مانگ رہی ہیں، حافظ حمد اللہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف باہر جانے کیلئے منت ترلے کر رہاہے تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ایک اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرون ملک جانے کیلئے تیار ہیں۔
رہنما جمعیت علمائے اسلام ف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعطلی کےفیصلے پر کہا کہ ”کیا سزا معطلی کا فیصلہ بشریٰ بی بی کی غیر ملکی شخصیت سے ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟”، بشری بی بی کس کےلیے دوست اسلامی ملک سے این ار او مانگ رہی ہیں۔
حافظ حمد اللہ نے سوال اٹھایا ہے کہ بشری بی بی اسلامی ملک کی اہم شخصیت سےکیوں ملی؟ بشری بی بی نےاس اہم شخصیت کو یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک سےباہر جانےکو تیار ہے۔