اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس ڈی لسٹ کر دیا۔اعلامیے کے مطابق بینچ کی عدم دستیابی پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس ڈی لسٹ کیا گیا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی 22 اگست کو سماعت ہونا تھی۔
اس کے علاوہ فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس بھی ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ ان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی 24 اگست کو سماعت ہونا تھی۔

