بارکھان میں لیویزفورس کی کاروائی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار موبائل برآمد

بارکھان(ڈیلی گرین گوادر) بارکھان میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارکھان کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتیوں کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہر دوسرے تیسرے دن موٹرسائیکل چوری۔روڈ ڈکیتی اور بجلی ٹرانسفارمر کوئل چوری کی وارداتوں میں آضافہ ہوتا جارہا ہے۔گذشتہ رات بارکھان کے علاقے چوٹی روڈ پر3 نامعلوم ڈاکوؤں نے روڈ پرڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے بازمحمدلودیانی کی پک اپ اور موبائل اور نقدی رقم بھی گن پوائنیٹ پر چھین لی۔ڈرائیور بازمحمدکی مذہمت کرنے پرپر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں درائیور باز محمد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ڈاکو پک اپ نمبر 1655 CHA اور موبائل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ جبکہ مقامی لوگ فائرنگ کی آوازسنتے ہی باہر روڈ کی طرف آگئے جہاں پر بازمحمد لودیانی کو زخمی حالت میں پاکر انہیں فوری طبعی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان لایا جہانپر فسٹ اید دینے کے بعد زخمی بارمحمدکو پنجاب ڈیرہ غازی خان ریفرکردیا گیا۔ واقعی کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کی ہدایت پر لیویزفورس کے ہیڈکوارٹرانچارج لیویز تھانہ بارکھان خالدحسین۔انچارج دھولہ ند ی ابرار احمد اور نائب دفعدار حاجی امان اللہ ہمراہ لیویز فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محبوب شاہ کو انکے گھرچھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ان سے چوری شدہ موبائل بھی برآمد کرلی گئی جبکہ پک اپ ویگر2ملزمان کی گرفتاری کے خلاف لیویز فورس کے چھاپے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالحمیدزہری نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے امن و امان کو خراب کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے