انتخابی عمل میں ہر ایک ووٹ کی اہمیت ہوتی ہے، ڈائریکٹر الیکشنز وسیم احمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انتخابی عمل میں ہر ایک ووٹ کی اہمیت ہوتی ہے ہر شہری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور نہ صرف اپنے ووٹ کا اندراج کروانا چاہیے بلکہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار وسیم احمد ڈائیریکٹر (الیکشنز) دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے بریکنگ بیریر وومن کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں کیا۔ انہوں نے شرکا کو ووٹ کی اہمیت اور پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کے طریقہ کار سے اگاہ کیا۔ انہوں نے شرکا کو ووٹ کے اندراج کے حوالے سے بھی طریقہ کار بتایا۔ آخر میں بریکنگ بیریر کی صدف اجمل نے ڈائریکٹر الیکشنز دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔