پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کر گئے
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کر گئے۔ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی، اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ مرحوم اعجاز بٹ نے8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نے اعجازبٹ کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیاہے۔