اعجاز عظیم بلوچ انٹر بورڈز اسپورٹس کمیٹی پاکستان کے سربراہ مقرر
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) انٹر بورڈ کوارڈنیشن کمیشن اسلام آباد نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز عظیم بلوچ کو انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، اعجاز عظیم بلوچ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ان کی نامزدگی آئی بی سی سی کے 176 ویں اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے دو روزہ قومی اجلاس میں کی گئی تھی جو 13-14 جولائی کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہوئی تھی، انٹر بورڈ کورڈینشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز عظیم بلوچ کی تقرری بحیثیت چیئرمین انٹر بورڈز اسپورٹس کمیٹی یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 تک ہوگی۔ آئی بی سی سی نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی ڈاکٹر سعید الدین کو اپنے دورانیہ کی کارکردگی رپورٹ، مالی حساب کتاب اور اخراجات و آمدن کے گوشوارے نو منتخب چیئرمین سیکرٹریٹ اور ارکین کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔