حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272.95 روپے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے