سوات (ڈیلی گرین گوادر) سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مینگورہ کے علاقہ وتکے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ 2 بچے زخمی بھی ہیں۔ علاقائی پولیس کے مطابق ملبے میں مزید افراد کی تلاش جاری ہےعلاوہ ازیں لاشوں اور زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سوات، لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچے جاں بحق ،مزید افراد کی تلاش جاری

ٹیگز:
لینڈ سلائیڈنگ
