دالبندین پولیس کی کاروائی ایک شخص گرفتار

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) دالبندین پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ایک شخص کوگرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او عبدالستار سمالانی،ایس آئی محمدحنیف مینگل نے پولیس فورس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لیوز تھانہ دالبندین کو مقدمہ فرد نمبر 16/2022 جرم زیر دفعہ 337/H2ق د.447ت پ میں مطلوب مفرور ملزم نجیب اللہ قمبرزئی نامی شخص سکنہ فیصل کالونی دالبندین کو گرفتار کرکے لیویز تھانہ محرر نور احمد کے ذریعے لیویز کے حوالے حوالے کردیا مزید تفتیش جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے