قلات میں تحصیل وڈھ کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر احتجاجی ریلی

قلات (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے زیر اہتمام تحصیل وڈھ کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر بی این پی قلات کے آرگنائزر آغا قلندر احمد زئی ڈپٹی آرگنائزر مصدق بلوچ سینئر رہنماء میرسہراب خان مینگل احمدنواز بلوچ وڈیرہ محمد رحیم مینگل غفور شاہوانی نائب واحدمینگل ثناء بلوچ وڈیرہ اضغرعمرانی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وڈھ مخدوش صورتحال صرف اور صرف اختر جان مینگل بلوچ کاز سے پیچھے ہٹانے کی سازش ہے جو کہ بی این پی ہرگز ہونے نہیں دیگی اور خون کی آخری قطرے تک اپنے قائد کی حفاظت کیلئے بی این پی کا ہر کارکن ہمہ وقت حاضر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے