کوئٹہ، ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ سے ایس ایچ اوزخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ اوانڈسٹریل تھانہ زخمی جبکہ پو لیس کی جوابی فائرنگ میں 2ڈاکوؤں کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے سیٹلائٹ ٹاؤن بڑیچ مارکیٹ میں انڈسٹریل پولیس تھانہ اور چوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ اوانڈسٹریل تھانہ شہزاد بیگ پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ پو لیس کی جانب جوابی فائرنگ میں 2ڈاکوؤں کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پو لیس نے ایس ایچ اوانڈسٹریل تھانہ کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے