اوتھل پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائیوں میں ان ایکشن،کمبہار محلہ اوتھل میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد، نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔لس بیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی منشیات کا قلع قمع کرنے کی سخت ہدایت پر ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی اوتھل و بیلہ سرکل محبوب علی گچکی کی نگرانی میں SHO اوتھل جان محمد جاموٹ،ہیڈ محرر محمد ہاشم شاہوک اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نصیر احمد ولد غلام حسین سکنہ کمبہار محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔SSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی نے SHO اوتھل جان محمد جاموٹ اور SHO بیلہ یار محمد کمانڈو کو شاباش دیتے ہوئے مزید ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشان کے خلاف اسی طرح بھرپور کارروائیاں عمل لائی جائیں۔جب تک معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک نہیں کیا جاتا ہیایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے کہا ہے کہ SSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت کی روشنی میں منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی بھرتی جائے گی ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا منشیات فروش علاقے کے لئے ناسور ہے منشیات کا خاتمے کرکے ہی دم لینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے