مستونگ، غیرت کے نام پر شوہر اور سالے کے ہاتھوں خاتون اور مرد قتل

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں غیرت کے نام پر شوہر اور سالے کے ہاتھوں خاتون اور مرد قتل پولیس نے مقتولہ گل بانو کے شوہر خیر جان اور سالےکو گرفتار کرنے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں مستونگ کے علاقے آماچ کلی حلیم آباد میں غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ گل بانو کے شوہر خیر جان اور سالے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے مثماة گل بانو بنت غلام حیدر سکنہ حال آماچ حلیم آباد اور بشیر احمد ولد محمد زمان سکنہ کونگڑھ کو قتل کردیا۔واقعے کی اطلاع پر ایس پی محمد راشد زہری خود موقع پر پہنچے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ایس پی راشد زہری کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے