سردار یارمحمد رند سے بی این پی کے وفد کا ملاقات،سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال
کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے بی این پی (مینگل) کے وفد کی ملاقات سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اتوار کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں ارکان صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل، احمد نواز بلوچ،بابو رحیم مینگل،ٹائٹس جانسن او رسینیٹ کے امیدوار ساجد ترین ایڈوکیٹ پر مشتمل وفد نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے کوئٹہ میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ملاقات میں بی این پی کے وفد نے سردار یار محمد رند سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا پیغام پہنچایا اس موقع پر رابطوں کا سلسلہ جار ی رکھنے پر اتفاق کیا گیا