عمران خان کی رہائی کا فیصلہ، مریم نواز کی چیف جسٹس پر کڑی تنقید

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی رہائی کا حکم دینے پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے مریم نواز شریف کی جانب سے ٹویٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انھیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے