کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہاہے کہ ڈیجیٹل میڈیاکانفرنس کے انعقادکامقصد جیالوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکرنا ہے جس سے ہم جھوٹ کا مقابلہ کر سکیں کیونکہ اگلا الیکشن عوامی رابطہ مہم اور سوشل میڈیا کی بنیاد پر لڑا جائے گا نوجوان ڈیجیٹل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے صوبے کے کونے کونے تک پارٹی کے پیغام کو پہنچاسکتے ہیں پارٹی کے زیراہتمام کل کوئٹہ میں ہونے والی ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے پیپلزپارٹی کے جیالے ڈیجیٹل میڈیاکانفرنس میں بھر پورشرکت کریں۔یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑکی زیر صدارت کوئٹہ میں ہونے والی ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،پارٹی کے سابق صدر و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک،محی الدین رند،حاجی خان محمدبڑیچ،کوئٹہ ڈویژن کے صدرخیرمحمد ترین،خواتین ونگ کی صوبائی صدرغزالہ گولہ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر نصیب اللہ شاہوانی،قاسم خان اچکزئی، درمحمدہزارہ،کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ،حاجی شریف خان خلجی، سیدداود آغا اوردیگر نے منگل کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ڈیجیٹل میڈیاکانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اختر بلوچ،ثناء اللہ جتک،صوبائی میڈیاکوارڈی نیٹر حیات خان اچکزئی،ارباب اسد کاسی،شا ہ جہان گجر، سردارعمران بنگلزئی،اختر شاہ مندوخیل،الطاف گجر،صوبیدارجتک، جبار خلجی،ملک ذیشان،سردارسرور سلمانخیل،عصمت اللہ کاکڑ،سید ایوب آغا، سید ظہورآغا، عبدالنبی،عبداللہ تاجک،جہانگیر بلوچ،زرینہ زہری،سکینہ عبداللہ،کرن بلوچ،کلثوم پروین،حناگلزار،ثناء درانی اوردیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں 4مئی کو کوئٹہ میں ہونے والی ڈیجیٹل میڈیاکانفرنس کے انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پہلا ڈیجیٹل کانفرنس کراچی پھر ملتان اورلاہور میں ہوئی ہے جس کے بعداب یہ ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کوئٹہ میں منعقد ہورہی ہے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی سمیت اسکی ذیلی تنظیموں کے جیالے شرکت کریں گے ڈیجیٹل میڈیاکانفرنس میں پارٹی جیالوں اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے تربیت دی جائے گی تاکہ وہ صوبے کے کونے کونے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے پیغام کو پہنچائیں کیونکہ آج سوشل میڈیاکا دور ہے جس کی اہمیت سے انکارممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ چار مئی کو کوئٹہ میں ہونے والی ڈیجیٹل میڈیاکانفرنس میں پیپلزپارٹی کے جیالے شرکت کریں گے جس کے بعد ڈیجیٹل میڈیاکانفرنس کاانعقادصوبے کے ہر اضلاع میں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی شوشل میڈیاٹیم نے سوشل میڈیاکے ذریعے اداروں اور ملک کے خلاف سازشیں کیں پیپلزپارٹی کے جیالوں کو ڈیجیٹل میڈیاکے بارے میں تربیت دینے کا مقصدیہی ہے کہ جیالے جھوٹ کا ڈیجیٹل میڈیاکے ذریعے جھوٹ کامقابلہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے اور ہمیشہ پارٹی عوام کے ووٹوں کے طاقت سے اقتدارمیں آئی ہے انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔
ڈیجیٹل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے صوبے کے کونے کونے تک پارٹی کے پیغام کو پہنچاسکتے ہیں ، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
