کوئٹہ، پو لیس کی کاروائی بھا ری مقدار میں چینی بر آمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی کاروائی بھا ری مقدار میں چینی بر آمد کر لی گئیں۔ پو لیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر)زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں چینی کی قلت اور چینی کی سمگلنگ کی روک تھام پر قابو پانے کے لئے کوئٹہ کے علا قے نیو سر یاب پر پو لیس نے دوران تلاشی ٹرک سے ایک ہزار چینی کی بوریاں بر آمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردیں، پو لیس کے مطابق بر آمد چینی افغانستان سمگل کی جانی تھی مزید کاروائی جا ری ہے۔