کراچی ، مارکیٹوں میں چوری کرنے والا تین رکنی خواتین گروہ گرفتار

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نجی مارٹ اور مارکیٹوں میں چوری کرنے والی تین رکنی خواتین چور گروہ کو گرفتار کر لیا ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 چور خواتین کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزماؤں کی شناخت نازیہ ، حمیدہ اور اقرا کے ناموں سے کی گئی ،

مذکورہ گروہ مختلف مارکیٹوں اور رش والی جگہوں پر چوری کی وارداتیں کرتی ہیں ، خواتین چور گروہ کی مختلف مارکیٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو سامان چوری کرتے دیکھا گیا ، پولیس کو نجی مارٹ میں چور گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں خواتین کو حراست میں لے لیا

ملزماؤں نے مختلف مارکیٹوں میں خواتین کے پرس سے رقم اور موبائل سمیت دیگر اشیاء چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کےلئے وومن پولیس اسٹیشن روانہ کردیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے