ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کا نوابزادہ لشکری رئیسانی کے اعزاز میں افطار و ڈنر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کا نوابزادہ لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام، خانہ فرہنگ پہنچنے پر ایرانی قونصل جنرل اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ نے نوابزادہ لشکری رئیسانی اور ان کے رفقاء کا استقبال کیا۔ ہفتے کی شام خانہ فرہنگ میں ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ابوالحسن میری نے بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اس موقع پر ممتاز سینئر قانون دان محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی، نوابزادہ میر سخی بخش رئیسانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، خانہ فرہنگ پہنچنے پر ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ابوالحسن میری نے نوابزادہ لشکری رئیسانی اور ان کے رفقاء کا استقبال کرتے ہوئے افطار ڈنر میں شرکت پران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بھی ایرانی قونصل جنرل اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔