کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی بی 25 کے مختلف علاقوں میں خستہ حال سڑکوں کی دوبارہ تعمیر، نکاسی آب و فراہمی آب سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے حلقہ انتخاب کا کوئی بھی علاقہ ترقیاتی عمل سے محروم نہیں رہے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں کلی، ترین شہر، خلجی آباد، کوچہ ملک رستم خان، الجمعیت کالونی، شیخ ماندہ، کلی گل محمد و دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران پارٹی کارکنوں اور علاقہ معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت کے قاری جمعہ خان، حافظ عبدالقادر مندوخیل، عبدالصمد حقیار، سلطان خان کاکڑ، عبدالواجد بازئی، نورحسن ہوتک، مولوی نقیب اللہ، نواب خان کاکڑ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ جام کمال کے دور حکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے ایم پی ایز کو ایم پی اے فنڈ سے محروم رکھا گیا ان کے حکومت کے خاتمے کے بعد اب مشکلات سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہوچکے ہے ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوامی خدمت میں کوتاہی یا غفلت گناہ سمجھتے ہیں۔
پی بی 25 کاکوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا ، سکندر ایڈووکیٹ

ٹیگز:
سکندر ایڈووکیٹ
