حب(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے صدر لالہ منان افغان نے کہا کہ ہماری پارٹی نہ صرف عوامی مسائل کی نشاندہی کی ہے بلکہ انہیں حل کرانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے،پارٹی کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور عوام کو درپیش مسائل معلوم کرکے انہیں پارٹی کے ضلعی قیادت تک پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے باچا خان مرکز حب لسبیلہ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی لالہ منان افغان نے کہا کہ الحمد اللہ ہماری پارٹی کو صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح حب لسبیلہ میں بھی کافی پزیدرائی ملی ہے ہم اپنے قائدین عظیم رہنما باچا خان بابااور ولی خان بابا کے نظریات اور سوچ افکار پر کاربند رہتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کا فرض پورا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حب اور لسبیلہ کے عوامی مسائل حل کرانے کیلئے ہم نے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ آج کل حب کے شہری پینے اور استعمال کے پانی کے بحران کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں نہ صرف حب بلکہ ساحلی علاقہ گڈانی کے عوام بھی پانی کی شدید قلت کے باعث بے حدپریشان ہیں اور وہ آئے روز سٹرکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کا نظام ناکارہ اور بوسید ہ ہوچکا ہے پائپ لائین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں محکمہ پی ایچ ای واٹر سپلائی نظام بہتری کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھارہاہئے ہم صوبائی وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ حب اور گڈانی میں واٹر سپلائی نظام بہتر بنانے کیلئے جلد اقدامات اٹھائیں۔
ہماری پارٹی نہ صرف عوامی مسائل کی نشاندہی کی ہے بلکہ انہیں حل کرانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، لالہ منان افغان

ٹیگز:
لالہ منان افغان
