اوتھل صوبائی وزیر سوشل ویلفیئراینڈاسپیشل ایجوکیشن بلوچستا ن میر اسدبلوچ نے کہاہے کہ حیرانگی کی بات ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں کئی قراردایں منظور ہوئیں لیکن وفاقی حکومت بلوچستان میں دورویہ روڈ کے حوالے سے سنجیدہ نظر نہیں آتی اور آئے روز یہاں روڈ حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں لیکن وفاقی حکومت کیلئے بلوچستان کے لوگوں کی جان کی کوئی اہمیت نہیں،اسلام آباد،لاہوریا پورے پنجاب میں آبادی اور ٹریفک زیادہ ہونے کے باوجوداتنے روڈحادثات نہیں ہوتے جتنے بلوچستان میں ہوتے ہیں کیونکہ وہاں ہرجگہ دورویہ روڈ اورسپرہائی ویز ہیں لیکن بلوچستان شاید وفاق کی ترجیحات میں شامل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل میں مسافر کوچ الٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدری اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کئی بار وزیر اعظم عمران خان کو بلوچستان میں دورویہ روڈ کی تعمیرکرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور پچھلے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان میں دورویہ روڈ کے منظورہونے کی نوید بھی سنائی گئی لیکن تاحال اس میں لیت ولعل سے کام لیا جارہاہے اور پاکستان میں دہشتگردی سے اتنے لوگ نہیں مرتے جتنے بلوچستان میں روڈ حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اوتھل کے روڈ حادثے میں چودہ افراد کے جاں بحق ہونے پر دل افسردہ ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجگور سے ہے میں لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکرتاہوں اور میڈیا کے توسط سے اسلام آباد کے حکمرانوں اور وزیر اعظم پاکستان کو یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ بلوچستان کے لوگوں کی یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں اور آپ نظارہ کرتے رہیں وزیراعظم پاکستان کویہ احساس ہونا چاہیے کہ بلوچستان میں بھی لوگ بستے ہیں انکی بھی زندگیاں ہیں انکے بھی عزیز ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سی پیک سے بلوچستان کوکوئی فائدہ ہوتاہوا نظر نہیں آ رہاسی پیک کیلئے بلوچستان کیلئے 56بلین ڈالرز آئے تو پہلے سی پیک کے ثمرات یہاں کے لوگوں کو ملنے چاہیے تھے لیکن اس کے ثمرات پہلے پنجاب کو مل رہے ہیں تو حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اگر گوادر کو سی پیک سے نکال دیں تو سی پیک کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہے گی آئین کے اندر رہتے ہوئے یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے اور یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ بلوچستان کے لوگ بھی یہ کہیں کہ ہم اس ملک کا حصہ ہیں ہماری بھی یہاں کوئی شنوائی ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایرانی ڈیزل کے کاروبار سے 25لاکھ افراد وابستہ ہیں وفاقی حکومت ایرانی ڈیزل کے کاروبارکی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرے انہوں نے کہاکہ میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ڈپٹی کمشنر پنجگور سے بات کروں گا کہ وہ مسافرکوچز میں ایرانی ڈیزل پیٹرول لانے پر پابندی عائد کرکے کوچز مالکان کو پابندکیا جائے کہ وہ انسانی جانوں سے نہ کھیلیں انہوں نے مزیدکہاکہ اوتھل حادثے میں ریسکیو 1122ٹیارہ سینٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بروقت جائے حادثہ پہنچ کرزخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی اس موقع پر بی این پی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے سینئررکن شکیل بلوچ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ طارق الہٰی مستوئی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عبدالرزاق لاسی،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی لسبیلہ ریحان حمید بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوڈاکٹر جمیل بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن (ر) عارف احمد،ڈی ایس پی اوتھل کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی،ایس ایچ او اوتھل ملک عبدالجباررونجھو،ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی بھی موجود تھے۔
حیرانگی کی بات ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں دورویہ روڈ کے حوالے سے سنجیدہ نظر نہیں آتی، میر اسدبلوچ

ٹیگز:
میر اسدبلوچ
