عبدالرحمان کھیتران کی جیل میں بلوچ خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، عمران خان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران کی جیل میں غریب بلوچ خاندان کی قید اور ان پر ظلم کی مذمت کرتے ہیں، عبدالرحمان کھیتران کی جیل میں بلوچ خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بلوچستان کےعلاقےکیتھران میں ایک غریب بلوچ خاتون اور اسکےبچوں کو صوبائی وزیرسردار عبدالرحمٰن کیتھران کی نجی جیل میں غیرقانونی طور پر قید کئے جانے،انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنائےجانےاور قتل کئے جانےکی شدید مذمت کرتا ہوں۔جنگل کےاس قانون کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے!عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ جنگل کے اس قانون کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے