حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا جبکہ ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت3141روپے 29 پیسے کردی گئی ہے ۔اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے کردی گئی۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہواقیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔