کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ این اے 265 پر عدالتی اسٹے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے، آج بلدیاتی حکومتوں کے صوبے کے 30 اضلاع کے چیئرمین،وائس چیئرمین کے انتخابات ہونگے،ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو این اے 265 کوئٹہ 2 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں این اے 265 کے ضمنی انتخابات سمیت تین قسم کے انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں،آج بلدیاتی حکومتوں کے صوبے کے 30 اضلاع کے چیئرمین وائس چیئرمین کے انتخابات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 265 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ تھی،چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائی ہے،این اے 265 میں 393 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں چار لاکھ سے اوپر ووٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 265 پر عدالتی اسٹے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے، کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہری و دیہی علاقوں کا تعین کرے گی اس کے بعد ہم حلقہ بندی شروع کردیں گے۔
این اے 265 پر عدالتی اسٹے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے، فیاض حسین مراد

ٹیگز:
فیاض حسین مراد
