کراچی(ڈیلی گرین گوادر) بیلہ بس حادثے کے بعد کراچی منتقل کی جانیوالی 38 لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی ہے۔انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ عامر حسن نے میڈیا کو بتایا کہ تمام لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔لواحقین نے اس موقع پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دن تک ایدھی سرد خانے کے باہر بیٹھے رہے لیکن کسی نے کھانے پینے کو کچھ نہیں پوچھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے ایم پی اے، ایم این اے نے ہماری بالکل مدد نہیں کی، مسافر بسوں سے اسمگلنگ ختم کرائی جائے۔
بیلہ بس حادثہ، 38 لاشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے

ٹیگز:
بیلہ بس حادثہ
