کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم ترجمان کے مطابق کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نے ایڈیشنل کلیکٹر انفورسمنٹ آفتاب اللہ شاہ کی نگرانی میں رکھنی میں کارروائی کرتے ہوئے پیاز سے لوڈ ایک ٹرک کو روک کر تلاسی لی تو اس میں سے 230بوتل شراب برآمد ہوئی جس کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ کسٹم کے عملے نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر مزیدکارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ کسٹم کےعملے نے کروڑوں روپے مالیت کی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ٹیگز:
اسمگل کی کوشش ناکام
