بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن میں انفراسٹرکچرکی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے ، علی اکبر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نصیر آباد جعفرآباد اور صحبت پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس میں چیف انجینئر سبی زون حاجی علی احمد مینگل ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ کے علاوہ نصیر آباد ڈویڑن کے انجینئر آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر اجلاس کو نصیر آباد ڈویڑن میں جاری تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نصیر آباد ڈویژن کے روڈز اور بلڈنگ انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا ہے جنہیں بحال کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں لہذا تمام متعلقہ انجینئر آفیسران ہنگامی بنیادوں پر اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کریں تاکہ متاثرہ علاقوں کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ان اضلاع پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے متاثرہ اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے موجودہ صوبائی حکومت کی بھی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے اس حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے بلخصوص سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیے جائیں تاکہ متاثرہ اضلاع کی پسماندگی دور کرنے میں مدد مل سکے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے