حب پولیس کی کارروائی قتل کے مقدمہ مطلوب ملزم گرفتار

حب(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت پر ایس ایچ او حب سٹی مصطفی شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تین روز قبل گلشن امیر آباد حب میں قتل ہونے والے سیف اللہ عرف سونا نامی شخص کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او حب سٹی مصطفی شاہ نے بتایا کہ مقتول کے بھائی مدعیت پر مقدمہ درج کیا دو مشتبہ افراد جاوید ولد محمد عظیم اور شوکت ولد علی احمد کو حراست میں لے لیا حراست میں لئے گئے افراد کا عدالت سے ریمانڈ لیا ان ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا اور آلہ قتل ٹی ٹی پسٹل بھی ملزمان کے نشاندہی پر برآمد کرلیا۔ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کاروائیاں جاری ہے شہر کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کر رکھا ہے کریک ڈان کاروائی مزید تیز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے