ڈیرہ مراد جمالی، ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق 2 افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو منگولی تھانہ کی حدود میں گوٹھ سبز علی عمرانی کے رہائشی اکبر لاشاری موٹر سائیکل پرجارہے تھے کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے ان کی اہلیہ موقع پر جاں بحق جبکہ اکبر لاشاری بیٹی سمیت شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کار کو تحویل میں لے لیا۔ مزید کاروائی جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے