شہید عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے،آصف زرداری

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر علی آصف زرداری نے سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے، ان کی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے