کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر فشریز بلوچستان سیف اللہ کھیتران ساحل بلوچستان پٹرولنگ گشتی بوٹ عملے کے ساتھ سمندر کا جائزہ اور غیر قانونی ٹرالرز کا پیچھاکرنے خود پہنچے گئے، ساحل بلوچستان کو ٹرالرز مافیا سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار۔ ٹرالرز مافیا کے خلاف بروقت کاروائی سے چھوٹے مچھیروں کی روزگار بڈھ گئی نایاب مچھلیاں سمندر میں پھر لوٹ آئیں، مائیگیر حلقوں کا اظہار تشکر۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل سیف اللہ کھیتران ساحل بلوچستان کا جائزہ اور غیر قانونی ٹرالنگ کا جائزہ لینے خود گشتی بوٹ عملے کے ساتھ اور مارہ، پسنی، گوادر، جیونی،پیشکان، اور مکران کے مختلف ساحلی علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز بلوچستان مشتاق احمد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ساحل بلوچستان کے مختلف سمندری حدود میں گشت کے دوران کسی قسم کی غیر قانونی ٹرالنگ میں ٹرالرز کو نہیں پایا گیا۔ سمندر میں دوران شکار چھوٹے مچھیروں نے ڈائریکٹر جنرل فشریز کی قیادت میں ان کی ٹیم کو سمندر اور غیر قانونی ٹرالنگ کا جائزہ لینے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر چھوٹے مچھیروں کی کالوں میں ناپید اور نایاب مچھلیوں کی کثیر تعداد میں شکار اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ محکمہ فشریز کی بر وقت کاروائیوں کے سبب ساحل بلوچستان میں نایاب مچھلیاں پھر سے لوٹ آئی ہیں جن سے چھوٹے مچھیروں کی روزگار میں خوشگوار اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے کوآرڈینیٹر برائے سمندر ساحلی ترقی سید مہیم جان بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل فشریز کا اورماڑہ کے دیہی علاقوں تاک بل اور سیکونی گوٹھ کا مشترکہ دورہ ماہیگیروں سے ملاقات اور ان کے مسائلوں پر تفصیلی بات چیت وہاں کے ماہیگیروں کا کہنا تھا بل گوٹھ میں فشریز پٹرولنگ ٹیم کے لیے اسٹیشن کا قیام اور ٹیم کا ہر وقت موجود ہونا چاہیے اس موقع پرکوآرڈینیٹر سید مہیم جان بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل فشریز نے ان کو باور کرایا کہ بل گوٹھ میں فشریز پٹرولنگ ٹیم کے ایک اسٹیشن بنایا جائے گا اور پٹرولنگ ٹیم ہر وقت وہاں پر موجودرئے گی۔ مقامی ماہیگیروں کا کہنا تھا اس سے مچھلی کی غیر قانونی شکار کے روک تھام میں کافی مدد مل سکے گا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مشتاق احمد بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر فشریز ساحل بلوچستان پٹرولنگ گشتی بوٹ عملے کے ساتھ سمندر کا جائزہ اورغیر قانونی ٹرالرز کا پیچھاکرنے خود پہنچ گئے

ٹیگز:
غیر قانونی ٹرالرز
