ملک عملی طورپر دیوالیہ ہوچکا ،نااہل وزراء کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں: مسرت جمشید چیمہ
لاہور:پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عملی طورپر دیوالیہ ہوچکا ،نااہل وزراء کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں۔ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے سندھ میں ایک شہری سستا آٹا لیتے ہوئے بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک میں آٹے کیلئے عوام مرنے لگے تو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں،پاکستان عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے، جعلی حکومت کے نااہل وزرا کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں۔