سوراب میں امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا : نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ممبر بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نجی ہسپتال میں پچھلے دنوں سوراب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد وارث زہری اور محمد الطاف مینگل کی عیادت کی انہوں نے کہاکہ شھید سکندر آباد سوراب میں امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی کو سوراب کے امن خراب کرنے نہیں دینگے نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے ہمراہ عبیداللہ زہری محمد ابراہیم زہری علی حسن زہری اسد زہری عبدالسلام زہری و دیگر ہمراہ تھے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شھید سکندر آباد سوراب کے صدر میر خدابخش زہری ایڈوکیٹ منیر آزاد رودینی سید حفیظ شاہ اسماعیل رودینی نثار احمد زہری و دیگر کثیر تعداد میں شھید سکندر آباد سوراب کے لوگ موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے