ملک بھر میں گزشتہ سال لاپتہ افراد کے 800 کیسز رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک میں گمشدگی کے کیسز میں کمی ریکارڈ۔ گزشتہ سال لاپتہ افراد کے آٹھ سو ساٹھ کیس رپورٹ ہوئے۔۔ ایک ہزار ایک سو نو کیسز کو نمٹا دیا گیا۔ لاپتہ افراد کمیشن نے سالانہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر دوہزار بائیس میں لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ ایک سو اٹھائیس کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک لاپتہ افراد کے کل نو ہزار ایک سو تیرہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ لاپتہ افراد کی واپسی کی تعداد کمیشن رپورٹ کا حصہ نہیں ہے، گزشتہ سال گمشدگی کے ایک ہزار ایک سو نو کیسز نمٹادیئے گئے۔ سال دوہزار اکیس میں لاپتہ افراد کے چود سو ساٹھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔